مظفرآباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اللہ کشمیریوں کو ایسے دور سے گزار رہا ہے جس کی منزل آزادی ہے۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اسمبلی اور کشمیریوں کو اعتماد سے کہتا ہوں کشمیر کا معاملہ ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن میں ڈال لیں جو صلاحیت پاکستان میں ہے کسی ملک میں نہیں ہے، ہم نے پاکستان کو بہت تیزی سے اوپر جاتے دیکھا ہے، 60 کی دہائی میں دنیا پاکستان کی مثال دیا کرتی تھی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب کوئی قوم اصولوں سے پیچھے ہٹتی ہے تو نیچے چلی جاتی ہے، مدینہ کی ریاست میں قانون بنا اور اس پر عمل ہوا، دنیا کی تاریخ میں ریاست مدینہ سے بڑا انقلاب نہیں آیا، کشمیریوں کو اللہ ایسے دور سے گزار رہا ہے جس کی منزل آزادی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو نریندر مودی بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، مودی پاکستان کی نفرت اور ہندو کارڈ پر الیکشن جیتا تھا، مودی نے پلوامہ واقعے کو پاکستان کے خلاف نفرت کے لیے استعمال کیا، مودی پہلے سے کہتا رہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرے گا۔وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنیاد ہندوتوا نظریہ ہے، بار بار بھارت سے کہا کہ آپ ایک قدم بڑھائیں ہم دو قدم آگے آئیں گے، نریندر مودی کو لگا کہ اس کے غیر قانونی اقدامات پر دنیا خاموش رہے گی۔انہوں نے کہا مودی کو پتا تھا کہ بھارت بڑی مارکیٹ ہے، دنیا تعلقات ٹھیک رکھنا چاہے گی، نریندر مودی سمجھتا تھا کہ اس کی مغرب کو ضرورت ہے اس لیے مغرب خاموش رہے گا، مودی کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ 8 لاکھ فوج کشمیر میں بھیج کر وہ سمجھتا ہے کہ کشمیری ڈر جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ میں نے دنیا کے تمام بڑے لیڈروں سے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کی، دنیا بھر کے لیڈروں کو مسئلہ کشمیر سے متعلق سمجھایا، امریکی اخبار اس سے پہلے کشمیر سے متعلق میرا مضمون ہی نہیں چھاپتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کئی طاقتور قومیں تکبر کی وجہ سے تباہ ہوئیں، آزاد کشمیر کو ہندوستان میں شامل کرنے کا نقشہ بھارتی تکبر تھا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نقشے کے پیچھے ایک فلسفہ ہے، ہندوستان کو نقشے کا ردعمل دیناضروری تھا۔
کسی بھی حالات میں عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، فل کورٹ کا اعلامیہ جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کی کیٹل مارکیٹ میں صرف ویکسی نیٹڈ مویشی لانے کی پابندی عائد کردی
وفاقی وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات، صوبے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کی چیف جسٹس سےملاقات میں خط سمیت ٹیکس اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی، اعظم نذیر تارڑ
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات
سینیٹ کی 11 نشستوں پر انوار الحق کاکڑ سمیت 9 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب
پاکستان میں ہوئے بیشتر دہشتگرد حملوں میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
وزیراعظم کا نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری
صدر مملکت سےبرطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ اہمیت کےامور پر تبادلہ خیال
پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق