سانحہ ہیروشیما انسانی تاریخ کا بد ترین اور تاریک واقعہ ہے،رجب طیب ایردوان

استنبول(سی این پی)صدر رجب طیب ایردوان نےکہا ہے کہ سانحہ ہیروشیما جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے۔جاپان کے شہرہیروشیماپر 6 اگست سن 1945 کی صبح پھینکے گئے ایٹم بم کے نتیجے میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں یادگار امن پارک میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے ویڈیو خطاب کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ ہیروشیما کا سانحہ انسانی تاریخ کا بدترین اورتاریک واقعہ تھا۔انہوں نے کہا کہ دوست ملک جاپان کی عوام سے میں ایک بار پھر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور 75سال سے اس کرب کو کم کرنے میں مصروف ہیرو شیما متاثرین کے اہل خانہ اور ورثا سے مجھے دلی ہمدردی ہے اور میں انکادکھ سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ہمیں سبق لینے کی ضرورت ہے جسے دوبارہ نہ دہرانا وقت کی ضرورت اور عالم انسانی کا تقاضا ہے۔صدر نے ہیروشیما سانحے میں زخمی ہونے والے 2 سالہ بچے ساداکو ساساکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شام،یمن اور فلسطین میں بچوں کو مارنے سمیت دیگر جنگی جرائم کا بازار گرم ہے لہذا ہماری ذمے داری ہے کہ ہم آنے والی نسلوں اور ان کے تابناک مستقبل کی ضمانت کیلئے اس قسم کی شرپسندانہ سرگرمیوں کا خاتمہ ممکن بنانے میں تعاون کریں۔اس یادگاری تقریب میں صدر ایردوان کی نمائندگی ترک سفیر حسن مراد مرجان اور ان کے ہمراہ وفد نے کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں