ترکی کالبنان کو گندم بھیجنے کا اعلان

استنبول(سی این پی )ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے کہا ہے کہ ایک روز قبل بیروت بندرگاہ پر دھماکے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان کے حکم سے لبنان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ترکی کے تعاون و ترقیاتی ادارے TIKA کے ذریعے تقریبا 400 ٹن گندم لبنان بھیجی جائے گی۔ایرسوئے نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے حکم پر لبنان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ بیروت کے دھماکے میں گندم کے متعدد گودام تباہ ہو گئے ہیں۔ ترکی نے اس معاملے میں لبنان کے طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے ۔ ترکی کا تعاون و ترقیاتی ادارہ TIKA تقریبا 400 ٹن گندم لبنانی حکام کے حوالے کرے گا۔واضح رہے کہ بیروت بندرگاہ پر دھماکہ خیز مواد کے 12 نمبرڈپو میں ایک روز قبل پہلے آگ لگی اور اس کے بعد شدید دھماکے نے پوردے دارالحکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ دھماکے کی وجہ سے 135 افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے کی وجہ سے بندرگاہ پر موجود گندم کے ڈپو بھی تباہ ہو گئے تھے۔ ملک کی اعلی دفاعی کونسل نے بیروت میں 2 ہفتوں کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان اور گندم کی فراہمی کافیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں