لبنان، بیروت دھماکے میں اموات کی تعداد 135 تک پہنچ گئی

بیروت(سی این پی )لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک روز قبل دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 135 تک پہنچ گئی ہے۔لبنان کے وزیر صحت حماد حسن نے کہا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں اموات کی تعداد 135 اور زخمیوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ملبے تلے بھی بیسیوں افراد کی لاشیں موجود ہیں۔اس دوران لبنان کے وزیر اقتصادیات و تجارت راول نامے نے دھماکے کے بعد ملک میں آٹے اور روٹی کی قلت پیش آنے سے متعلق دعووں کے جواب میں کہا ہے کہ ہم نے مارکیٹ میں موجود آٹے کی ذخائر ہونے کے بارے میں تسلی کر لی ہے۔ آٹے اور روٹی کے بحران کا سامنا نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ لبنان کی بیروت بندرگاہ پر دھماکے کی وجہ سے اعلی دفاعی کونسل نے دارالحکوت بیروت کو “تباہی والا علاقہ” اعلان کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں