پشاور،پرائیویٹ اسکولوں کیلئے ایس اوپیز جاری

پشاور(سی این پی) پرائیویٹ اسکولوں کے لئے ایس اوپیز جاری کردی گئی، جس میں 50سال سیزائدعمرکے ملازمین کواسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور کہا گیا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ اسکولوں کے لئے ایس اوپیز جاری کردی ، جس میں داخلے،تنخواہ ادائیگی اور ایڈمنسٹریشن معاملات کے لئے اسٹاف کی حاضری کی اجازت دے دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 50سال سے زائدعمرکے ملازمین کواسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، زکام،بخار،کھانسی میں مبتلاملازمین کوبھی اسکول آنے کی اجازت نہیں۔ایس اوپیز کے مطابق خواتین ملازمین جن کے شیرخواربچے ہوں گے، ان کوگھرسیکام کرنیکی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا داخلے ودیگرمعلومات کیلئے اسکول آنے کی بجائے فون پررابطہ کیاجائے۔اعلامیے میں اسکول آنے والوں کا درجہ حرارت سختی سیچیک کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیادپراسکولوں میں جراثیم کش اسپرے یقینی بنایاجائے اور اسکولوں میں ہاتھ ملانیپرپابندی اورسماجی فاصلہ رکھا جائے۔محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول آنے والوں کے لئے ماسک اورسینیٹائزر کااستعمال لازمی ہوگا اور ایس اوپیزپرعمل نہ کرنیوالے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں