وفاقی حکومت کا ہوٹلز،پارکس کھولنے کا فیصلہ، مارکیٹس کے پرانے اوقات کار بحال

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تمام کاروبار پر اوقات کار کی پابندی ختم کی جارہی ہے، مارکیٹس اور بازار ہفتے میں ایک دن بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کی مناسبت سے ایس او پیز تیار کیے جارہے ہیں، کوروناوباکے حوالے سے کافی بہتری سامنے آئی ہے، کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا مان رہی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ایران میں وبا کی دوسری لہر جاری ہے،ہلاکتیں سامنیآرہی ہیں،ایران میں نئی کورونالہرسے متاثرین کی تعدادپہلے سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، 7 ستمبر کو آخری ریویو کریں گے، معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹس اور ہوٹل کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔اسد عمر نے کہا کہ سیاحتی مقامات کے ریسٹورنٹس،ہوٹلز8اگست سے کھول دینگے، سینما،تھیٹر،پبلک پارکس،میوزیم کوبھی10اگست سے کھول دیاجائیگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کبڈی،ریسلنگ سمیت جسمانی ٹکرائووالے کھیلوں پر پابندی برقرار رہے گی، جسمانی ٹکراکے علاوہ دیگرکھیلوں کے انعقاد کی اجازت دی جارہی ہے، کھیلوں کی اجازت بغیر تماشائیوں کے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرین،ہوائی جہاز کوتمام اسٹیشنزپرجانے کااجازت دی جارہی ہے،30ستمبرتک ٹرین،ہوائی جہاز میں سفرکیایس اوپیزبرقرار رہیں گے۔اسدعمرنے کہا کہ این سی سی نے 15ستمبر سے شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، بیوٹی پارلرز بھی 10اگست سے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے،مزار اور درگاہیں کھول رہے ہیں ،عرس کیلئے مقامی انتظامیہ کی اجازت درکارہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈبل سواری کی بھی اجازت دیدی گئی ہے، روڈ ٹرانسپورٹ بھی کھولنے جارہے ہیں، 7ستمبر کو اسکولز کھولنے کا حتمی جائزہ لیاجائیگا،اٹرانسپورٹ سیکٹر کومکمل طور پر فعال کیاجارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں