ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت،اسلام آباد کے 5 سپتالوں کو حفاظتی آلات فراہم

اسلام آباد (سی این پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے اسلام آباد کے پانچ سپتالوں کو 9 ملین ٹن حفاظتی آلات فراہم کردیئے گئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان چیپٹر کی جانب سے یہ بات سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔حفاظتی سامان اورآلات پرمشتمل یہ کھیپ کوویڈ19 سے نمٹنے کیلئے ابتدائی 5 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا حصہ ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں سال 30 مارچ کو پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں