راولپنڈی اوراسلام آباد میں 5 ماہ بعد میٹرو بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پانچ ماہ بعد میٹرو بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سروس آئندہ چند دنوں میں بحال کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق میٹرو بس سروس کی بحالی کے لیے ایس او پیز تیار کیے جا رہے ہیں۔میٹرو بس سروس کے تمام آپریٹرز کو تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں جب کہ میٹرو ٹریک پر آزمائشی طور پر بسیں چلائی جارہی ہیں۔ پنجاب حکومت کی حتمی اجازت سے ہی سروس بحال کی جائے گی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مارچ کے آخر میں میٹرو بس سروس بند کر دی گئی تھی۔میٹرو بس سروس کی معطلی کے بعد میٹرو بسیں متعلقہ اڈوں پر کھڑی کردی گئی تھیں۔مینجر آپریشن راولپنڈی شمائلہ محسن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس کے ذریعے صرف جڑواں شہروں کے مابین روزانہ ایک لاکھ پندرہ ہزار سے ایک لاکھ پچیس ہزار مسافر روزانہ سفر کرتے تھے جو کہ کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال میں انتہائی کم ہوگئےتھے۔مینجر آپریشن کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں 23 مارچ2020 سے میٹرو بس سروس بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں