مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فورسز نے دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کلوورہ میں بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کاروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیاتفصیلات کے مطابق پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے کلوورہ میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔پولیس نے شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔شہید نوجوانوں کی فوری طور پر شنا خت نہیں ہو سکی۔ آپریشن کے دوران علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔واضح رہے کہ قابض بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں اب تک 130مختلف واقعات میں 196نوجوان ، 54 شہری اور 2نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع شوپیاں میں اسی عرصے میں 39سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں