لوک گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

اسلام آباد (سی این پی) معروف لوک گلوکار شفاء اللہ خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ معروف سرائیکی گلوکار شفاءاللہ خان روکھڑی کو اچانک دل کا دورہ پڑا جنہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی میت میانوالی کیلئے روانہ کر دی گئی ان کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے اپنے آبائی علاقہ روکھڑی میں کی جائے گی۔ شفاء اللہ خان روکھڑی نے سرائیکی فوک کو دنیا بھرمیں متعارف کروایا اور ان کے اسی انداز گائیگی کی بدولت دنیا بھرمیں ان کے پرستاروں کی تعداد موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں