آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد آئندہ ماہ ہوگا

راولپنڈی(سی این پی)پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اکتوبر لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور ڈبلز، ایمچور، اندڑ 12، انڈر 14، انڈر 16 اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کھیلوں اورکھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے جس کمی کو پورا کرنے کے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی دل لگا کر محنت کریں تو اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے، اعجاز الرحمن نے کہاکہ آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے کھول دی جائے گی، اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی اپنی رجسٹریشن آن لائن کروا سکیں گے اور مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں