نوجوان نسل صحت مند ہوگی تومعاشرہ ترقی کرے گا،صدرپناہ میجرجنرل (ر)مسعودالرحمن کیانی

راولپنڈی(سی این پی)صدرپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ )میجرجنرل (ر)مسعودالرحمن کیانی نے کہاکہ ہم سب کومل کرپاکستان کوصحت مند ومضبوط بناناہوگا،دل ،ذیابیطس جیسے خطرناک امراض کی بنیادی وجہ تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کااستعمال ہے ،عوام اوربالخصوص نوجوان نسل کوشوگری ڈرنکس اورتمباکونوشی کے استعمال سے روکناہوگا ،حکومت کوچاہیے کہ موثرقانون سازی کرے ،تاکہ ملک کامستقبل محفوظ بنایاجاسکے۔وہ گزشتہ روزمنعقدہ خصوصی تقریب کے دوران پاک فوج کے اعلی افسر ان،آرمی اورسو ل طبی ماہرین،تمباکونوشی متاثرین سے گفتگوکررہے تھے ،تقریب کاآغازتلاوت قرآن پاک سے کیاگیا،شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے صدرپناہ میجرجنرل (ر)مسعودالرحمن کیانی نے کہاکہ تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کے استعمال کارجحان نوجوان نسل میں تیزی سے بڑھ رہاہے جس کے لئے پناہ عوام کوآگہی وشعور دے رہاہے تاکہ وہ اس کے نقصانا ت سے بچ سکیں، تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس پرایسی موثر قانون سازی کااطلاق ہوناضروری ہے ،جس سے ہم اپنے شہریوں کودل،ذیابیطس ،موٹاپے،کینسر،سانس سمیت دیگرپیچیدہ امراض سے محفوظ رکھ سکیں،اس موقع پر پناہ جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ ہرسال لاکھوں افرادتمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کے استعمال سے لاحق ہوتے ہیں،اربوں روپے بیمارہونے والے افرادکے علاج سپرخرچ ہوتے ہیں،اگر تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کے استعمال سے نوجوان نسل کو بچاناہے تو حکومت کوایسی قانون سازی کرناہوگی ،جس کے اطلاق سے انسانی صحت کے لئے خطرہ بننے والے عوامل کی روک تھام کی جاسکے،تقریب کے اختتام پرمہمانان گرامی کاشکریہ اداکیاگیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں