درآمدی گندم کا اسٹاک پہنچنے کے بعد بھی آٹے کی قیمت کم نہ ہوسکی

کراچی(سی این پی)ملک میں درآمدی گندم کا اسٹاک پہنچنے کے بعد بھی آٹے کی قیمت کم نہ ہوسکی۔درآمدی گندم کا تیسراجہاز پاکستانی حدود میں پہنچ گیا ہے اور اس سے قبل درآمدی گندم کے دو جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہیں۔26اگست کو لنگر انداز ہونے والے جہاز سے 45 ہزار ٹن گندم ڈسچارج ہوچکی ہے جب کہ 4 ستمبر کو لنگر انداز ہونے والے جہاز سے 19 ہزار ٹن گندم ڈسچارج ہوچکی ہے۔ملک میں آٹے کی قیمت کم کرنے کے لیے گندم درآمدکرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود آٹے کی قیمت کم نہیں ہوئی ہے۔اڑھائی نمبر چکی کے آٹے کی ایکس مل قیمت 56 روپے کلو اور ریٹیل قیمت 57 روپے کی ہے۔اس کے علاوہ فائن آٹے کی ایکس مل قیمت 60 روپے اور بازار میں فائن آٹا 62.50 سے 70 روپے فی کلو تک میں فروخت کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں