لاہور(سی این پی)وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب روزگار سکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا سکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کو رواں ماہ لانچ کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت نئے یا موجودہ کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا، سکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا، مرد اور خواتین کے ساتھ خواجہ سرا بھی قرضہ سکیم سے استفادہ کرسکیں گے، خواتین کے لئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔دوسری جانب عثمان بزدار نے نیوی ڈے پر اپنے پیغام میں کہا 8 ستمبر 1965 کو پاک بحریہ نے ازلی دشمن پر اپنی بہادری اور جرات کی دھاک بٹھائی، نیوی ڈے پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاک بحریہ نے جرت کی مثال قائم کرتے ہوئے بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا 8 ستمبر کو پاک بحریہ کے جانبازوں نے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی، پاک بحریہ کے جوانوں نے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔
ضمنی انتخابات–13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی
بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ
برطانوی جنرل پیٹرک نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو بے مثال قرار دے دیا
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں کیڈٹس لانگ گورس کی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ضمنی انتخابات میں پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا
پارٹی کے دوران فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
وزیر داخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
تمباکو کمپنیز کی پاکستانی بچوں کو تمباکو نوشی کی طرف راغب کرنے کی ایک نئی خطرناک چال