اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ملک بھر میں فائیو جی لائسنس کے اجرا کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (سی این پی) مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اور آر ایل این جی کے نرخ کی منظوری اور فائیو جی لائسنس کے اجرا کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اور آر ایل این جی کے ریٹس کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز اسپیکٹرم کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کی منظوری دے دی گئی ، کمیٹی وزرا، آئی ٹی، صنعت وپیداوار ، منصوبہ بندی،مشیر تجارت پر مشتمل ہوگی جبکہ کمیٹی کی سربراہی مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کریں گے، کمیٹی فائیوجی سروسز سے متعلق امور کا جائزہ لیکر پی ٹی اے کوسفارشات دے گی۔ای سی سی نے نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کیلئے فیصلے میں ترمیم کی منظوری دیدی، فیصلے کے مطابق33ارب سے زائد رقم10 سے 20سال کیلئے مارک اپ سبسڈی پر ہوگی جبکہ 4 ارب77کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ موجودہ مالی سال کے مارک اپ کی مدمیں دی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا روایتی نرخ پاورڈویژن کی طرف سے جولائی،اگست کی ورکنگ پرہوں گے اور برآمدی شعبے کو7.7سینٹ فی کلوواٹ پر جولائی،اگست کیلئے بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ جاری مالی سال کے بقیہ مہینوں کیلئے یہ نرخ 9فی کلوواٹ ہوں گے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برآمدی سیکٹر کیلئے بجلی اور آر ایل این جی کے ریٹ کی منظوری دے دی، برآمدی شعبے میں قالین سازی، لیدر مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور ٹیکسٹائل سیکٹر شامل ہیں۔اجلاس میں آلو کی برآمد پر پابندی سے متعلق سمری پر فیصلہ موخر کردیا گیا، آلو کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا۔گذشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 09 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی تھی گئی، اضافہ اکتوبر کے بجلی بل میں شامل ہوگا۔کمیٹی نے موجودہ بجٹ سے کے الیکٹر ک کیلئے 4.7ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت دی ، وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو4.7 ارب روپے سبسڈی کی مد میں دیگی۔ای سی سی نے ہوٹل روزویلٹ کیلئے14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری بھی دی ، رقم قرضے، سود اور واجبات کی ادائیگی کیلیے فراہم کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں