اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کو پہلے وارننگ دیں گے اور پھر بند کردیں گے۔اسلام آباد میں اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ جس دن کا انتظار تھا وہ آج آگیا، آج ایک مبارک دن ہے، یہ ایک امتحان کا دن بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ڈٹ کر کورونا وبا کا مقابلہ کیا ہے، حکومت کی کاوشوں سے یہ دن آیا، حکومت کی مثالی کارکردگی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں سے گزارش ہے کہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور والدین کو بھی چاہیے کہ ایس او پیز پر چیک رکھیں، ہر بچہ ماسک لازمی پہنے، چاہے گھر میں کپڑے کا ماسک بنا لیا جائے۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہوگا، صوبائی حکومتیں بھی کوشش کررہی ہیں کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہو اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پرپہلے وارننگ دیں، پھر ادارہ بند کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے پڑھانے کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد بھی کروانا ہے۔
پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار
ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے جمعہ کو منایا جائے گا
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
سینیٹ اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
صدر مملکت سے چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کا معاملہ پھرپریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کوبھجوادیا
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروجیکٹ کیلئے 519 کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل
عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرگئی-دو مریض جاں بحق
پی ٹی آئی کاسینیئر رہنما حامد خان کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری