اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

گوادر(سی این پی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کردیا گیا، ایم 8 شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ایم 8 سے علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی اور استحکام آئے گا۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبوں سے علاقے میں پایاجانے والا احساس محرومی ختم ہوگا، علاقے کے عوام کووہ سب دیا جارہا ہے جس کے وہ دہائیوں سے منتظر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی منصوبوں پر کام دن رات جاری ہے۔خیال رہے کہ اپنے حالیہ ٹوئٹ میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ گوادر شہر اور بندرگاہ کی تعمیر پر رات دن جاری ہے جس سے خوش حالی آئے گی اور ماضی کی غلطیوں کو سدھارا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں