ٹرمپ کے نام زہریلے مواد سے بھرا خط کا لفافہ سکیورٹی حکام نے ضبط کر لیا

واشنگٹن(سی این پی)امریکی حکام نے زہریلے مواد سے بھرے ہوئے خط کا لفافہ ضبط کر لیا جو وائٹ ہائوس کے پتے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے بھیجا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کیلئے بھیجا گیا خط کینیڈا سے ارسال کیا گیا تھا۔ لفافے میں زہر آلود مواد “رائسن”موجود تھا جس کی معمولی مقدار بھی سونگھنے سے جسم کے اعضا ناکارہ ہو جاتے ہیں۔امریکی حکام نے خط وائٹ ہائوس تک پہنچنے سے پہلے ہی ضبط کر لیا تھا۔ مشکوک خط کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں