مولانا فضل الرحمن کی اسمبلیوں سے استعفے اورسندھ اسمبلی کوتحلیل کرنےکی تجویز

اسلام آباد(سی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس سے اپنے خطاب میں اسمبلیوں سے استعفے اور سندھ اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل کرنے کی تجویز دیدی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کا اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا خطاب میڈیا تو نہیں دکھا رہا لیکن اے پی سی نے بھی اسے نشر ہونے سے روک دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج ہی فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہوں گے۔ وزیراعظم سمیت اسمبلیاں اور میرے نزدیک سینیٹ چیئرمین بھی جعلی ہے۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہمیں اب زبانی نہیں بلکہ تحریری بات کرنی ہوگی۔ میڈیا کو اتنا قید کر دیا گیا ہے کہ وہ ہمارے لاکھوں کے اجتماعات اور ہماری تقاریر نہیں دکھا رہے، ان کو روکا جاتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج ہی فیصلہ کریں کہ ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں گے۔ بنیادی بات یہ ہے کہ اب میں زبانی دعوؤں پر یقین نہیں رکھتا۔ اب آپ بہت کہیں گے کہ ہم لڑیں گے لیکن آپ لوگ بہت پیچھے ہٹ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں