بااثر افراد کا شہری کو گھر سے اٹھا کر بیہمانہ تشدد،چوکی رانیال پولیس کارروائی سے گریزاں

راولپنڈی(سی این پی)تھانہ صدر بیرونی کی چوکی رانیال عوام کو تحفظ دینے میں ناکام،بااثرشخص کا شہری پر بیہمانہ تشدد،مقدمہ درج ہوا نہ ہی با اثر ظالم گرفتار ہوا،پولیس بااثر شخص کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں،حیلے بہانوں سے کام لینے لگی،گلشن کشمیرسوسائٹی کے ڈیلر سلیم خان نے سوسائٹی کے مکینوں پر زندگی تنگ کر دی،سوسائٹی میں اپنی اجارہ داری قائم کرکے وہاں کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا دی،تفصیلات کے مطابق سلیم خان نے دو ہفتے قبل اپنے پڑوسی رئیس نامی نوجوان کے ساتھ گلی کے مسئلے پر جھگڑا کیا اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور رئیس اور اسکے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی،واقعے کے بعدرائیس احمد نے تھانہ چوکی رانیال میں انصاف اور تحفظ کے حصول کےلئے دراخوست دی ،مگر با اثر شخص‌کے خلاف کوئی کارووائی نہ کی گئی جسکے بعد رئیس نے سی پی اوراولپنڈی کے آفس مورخہ 02-09-2020 کودرخواست دی جسکا ڈائری نمبر7076ہے جس پر تھانہ صدر بیرونی کی چوکی رانیال کے انچارج نے سی پی اوراولپنڈی احسن یونس کو حقیقت کے برعکس دونوں فریقین میں صلح کی رپورٹ پیش کی جبکہ سلیم خان نے درخواست دہندہ رئیس سے کوئی صلح نہیں کی،سی پی او کی درخواست پر برہم سلیم خان نے اپنے غنڈوں کے ہمراہ رئیس کے گھر پر حملہ کر دیا اور چار دیواری کے تحفظ کو پامال کرتے ہوئے رئیس کو گھر سے اٹھایااور اپنے گھرلے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا اورچوکی رانیال کو بذریعہ فون اطلاع دی اور رئیس کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی،رئیس کی طرف سے دوبارہ مقدمے کے اندراج کےلئے درخواست کی گئی اور تشدد کے نشانات دکھائے جو اس کے جسم پر موجود ہیں،پولیس مقدمے کے اندراج میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہےاور پولیس کی جانب سے معاملے کو رفع دفع کرنے کے لئے بھی کوشش کی جاری ہے مدعی کو ڈرا دھمکا کر خاموش رہنے کی تلقین بھی کی جارہی ہے،جس سے چوکی رانیال پولیس کی کارکردگی عیاں ہوتی ہے.اس حوالے سے چوکی انچارج رانیال کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کی مکمل میڈیکل رپورٹ نہیں آئی کل ایکسرے ہونگے رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کرینگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں