اسلام آبادایئرپورٹ پر بیگ چھیننے کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(سی این پی) اسلام آبادایئرپورٹ پر بیگ چھیننے کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کی اصل حقیقت سامنے آگئی ، اے ایس ایف لیڈی اہلکار نے دوران تلاشی خاتون سے زیورات اور رقم برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی خاتون مسافر کا مبینہ ڈکیتی کا الزام جھوٹا نکلا ، اے ایس ایف لیڈی اہلکار نے دوران تلاشی خاتون سے زیورات اور رقم برآمدکرلی۔ایئرپورٹ منیجرکا کہنا ہے کہ بیگ چھیننے کا ڈرامہ رچانے والی خاتون زیرحراست ہے، خاتون نے اپنے کپڑوں میں زیورات،رقم چھپا رکھی تھی۔خاتون نے اسلام آبادایئرپورٹ کے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کو پارکنگ میں بیگ چھیننے کی درخواست دی تھی ، مسافرخاتون نے کہا تھا نامعلوم افراد نے آنکھوں پر اسپرے کرکے چوری کی۔ائیر پورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے خاتون کی آنکھوں کا معائنہ کیا، ایسی کوئی چیزسامنے نہیں آئی، پولیس اور اے ایس ایف واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ایسا واقعہ سامنے نہیں آیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹرز نے خاتون کو کلیئرقرار دے دیا ہے، خاتون مسافرپی کے 262 کے ذریعے ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچی تھی اور بیگ میں14تولے سونے کے زیورات، 2لاکھ نقد، 6800 درہم تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں