دو سال ہوگئے عمران خان کے انتقام کی آگ نہیں بجھی، مریم اورنگزیب

لاہور(سی این پی)مریم اورنگزیب نے کہا ہے دو سال ہوگئے عمران خان کے انتقام کی آگ نہیں بجھی، نیب کو اپوزیشن کے سوا کسی کا کیس نظر نہیں آتا، شہباز شریف کے خلاف ثبوت ہیں تو عدالتوں میں پیش کریں۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر اے پی سی اور نواز شریف کی تقریر غیر اہم تھی تو پچھلے 2 دن سے 4 وزرا بول رہے ہیں، اے پی سی کے بعد ان کی ٹانگیں کانپی ہوئی ہیں، جتنے مرضی لوگوں کو جیلوں میں ڈال لیں، اے پی سی کا ایک ایک فیصلہ 22 کروڑ عوام کی ترجمانی کرتا ہے، پاکستان کی عوام کا ایک ہی نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا چیئرمین نیب کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، وہ تمام لوگ جو مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس اور فارن فنڈنگ اکائونٹس کیس میں جواب نہیں دے رہے، وہ لوگ جو ملک کی بجلی اور گیس کھا گئے، وہ سیلیکٹڈ ٹولہ آج ملک پرمسلط ہے، فارن فنڈنگ اکائونٹ کیس میں کوئی پوچھنے والا نہیں، بے نامی اکائونٹ کی تفصیلات کو عوام سے چھپایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں