یقین ہے اے پی سی کے بعد ساری اپوزیشن نیب کے چکر لگا رہی ہوگی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(سی این پی)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل میں 400 ارب کی کرپشن نیب کو نظر نہیں آتی، یقین ہے اے پی سی کے بعد ساری اپوزیشن نیب کے چکر لگا رہی ہوگی۔سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو نیب کر رہا ہے اس کی حقیقت پورے پاکستان پر واضح ہوچکی، کیس صرف آواز دبانے کیلئے بنائے جاتے ہیں، جہاں اعلی عدلیہ کے فیصلوں پر عمل نہ کیا جائے وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، جھوٹے مقدموں کا کوئی سر، پیر نہیں، نیب اپوزیشن کو دبانے میں مصروف ہے، ملکی معیشت تباہ ہوگئی اور بے روزگاری بڑھ گئی، کسی حکومتی ادارے میں اعلی تعلیم یافتہ آدمی کام کرنے کو تیار نہیں۔لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا ڈھائی سال ہونے کو ہیں نیب نے نارووال سپورٹس پر انکوائری شروع کی، لیکن ابھی تک ریفرنس دائر نہیں ہوسکا، نیب گردی کی وجہ سے انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا، جھوٹے مقدمات کی وجہ سے پاکستان انتظامی ڈھانچے سے محروم ہوگیا، سپورٹس کمپلیکس کا سارا سامان تباہ ہوچکا، عمران خان کا ایجنڈا فقط انتقام اور حسد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں