اسلام آباد(سی این پی)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی وجہ سے پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہا جا رہا ہے کہ اے پی سی اور نواز شریف کے خطاب نے بھارت کو خوش کر دیا۔احسن اقبال نے کہا کہ بھارت اس لیے خوش ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہا جا رہا ہے قوم تیاری کرے سردیوں میں گیس کا بحران ہو گا، جو مسئلہ ہوتا ہے کہا جاتا ہے کہ این آر او نہیں دوں گا۔احسن اقبال نے کہا کہ بطور وزیر منصوبہ بندی 3200 ارب روپے اپنی وزارت سے جاری کیے، لیکن 32 روپے کی کرپشن نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت
وزیراعظم نے ترقی کیلئے تاجروں سے مدد مانگ لی
پولیس کے شعبہ میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں،مریم نواز
اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
قومی اسمبلی کمیٹیاں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ، محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا فیصلہ
پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار
ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے جمعہ کو منایا جائے گا
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار