21

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع

لاہور(سی این پی)منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی۔شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ن لیگی صدر کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت پیش کیا گیا۔دوران سماعت شہباز شریف نے کہا کہ بطور وزیراعلی ایسے فیصلے کیے جس سے میرے اور مرحوم بھائی کے بچوں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، اس کا مکمل ریکارڈ عدالت پیش کرسکتا ہوں۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز کی کل اسلام آباد میں پیشی ہے، کوئی تاریخ دے دیں ہم دلائل مکمل کرلیں گے جس پر عدالت نے 24 ستمبر کی تاریخ دیدی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں