زمباوے کی کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کوپاکستان پہنچے گی

لاہور(سی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمباوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل تین ون ڈے میچز ملتان جب کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کواسلام آباد پہنچے گی۔انکا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم اپنے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہرارے سے کرا کرآئے گی جب کہ یہ سیریزبغیرشائقین کے بند دروازوں میں کھیلی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانوی ہائی کمشنرڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے خواہش ہے انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹریول ایڈوائزری نرم کر چکے ہیں پی ایس ایل میں 15 برطانوی کھلاڑی پاکستان آئے۔ نومبر میں پی ایس ایل کے فائنل کا بھی انتظار ہے۔ پراعتماد ہوں کہ انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نہیں اور یہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں