انڈین ڈرامے کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

نئی دہلی(سی این پی) بھارتی ڈرامہ ’’عشق میں مر جاواں‘‘ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، ڈرامے کے ایک سین کی وائرل ہونے والی ویڈیو پرصارفین نے اداکارہ اورڈرامہ رائٹر کو آڑے ہاتھوں لیا۔بھارتی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’’ساتھ نبھانا ساتھیا‘‘ کے کردار کو کیلا بین کو کون نہیں جانتا اور انکا مشہور زمانہ سوال رسوڑے میں کون تھا؟ جس پر انہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مذاق کا بھی سامنا رہا،ابھی لوگ وہ سوال بھولے ہی نہیں تھے کہ ایک اور بھارتی ڈرامہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو بھارتی ڈرامہ ’’عشق میں مرجاواں‘‘ کے ایک منظر کی ہے جس میں اداکارہ ہیلے شاہ جو ڈرامے میں ریدیما ونش کا کردار نبھا رہی ہیں اچانک چلتے چلتے دیوار سے ٹکرا کر گر جاتی ہیں،اداکارہ گرنے کے بعد سوٹ کیس میں ایسے فٹ ہوجاتی ہیں جیسے لگے کہ کوئی اس میں لیٹا ہواوراچانک سے سوٹ کیس بھی خود سے بند ہوجاتا ہے یہ منظر دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں کہ ایسے حقیقت میں کیسے ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں