صارفین تیار ہوجائیں ، بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(سی این پی) بجلی کی قیمت میں ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ اضافے کاامکان ہے ، اضافے کافیصلہ 30 ستمبر کو کیا جائے، اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)میں بجلی کے قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرادی ، جس میں بجلی 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاجائے گا، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 ستمبر کوفیصلہ کرے۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز بجلی کی قیمتوں میں 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی، اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کو سستی، بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر توجہ نہیں دی گئی، ملک میں معاشی و اقتصادی ترقی کے پوٹینشل سے استفادہ نہیں اٹھایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں