فلمی کردار جیمز بانڈ حقیقت میں برطانیہ کا جاسوس تھا، دستاویزات

پولینڈ (سی این پی)کیا آپ جانتے ہیں فلمی نہیں اصلی جیمز بانڈ پولینڈ میں ملازمت کرتا تھا اورحقیقت میں ایک برطانوی جاسوس تھا ؟جی ہاں، پولینڈ کے انسیٹیوٹ آف نیشنل ریمیمبرنس نے تاریخی دستاویزات پیش کی ہیں جنکے مطابق برطانوی جاسوس جیمزبانڈ نے پولینڈ میں برطانوی سفارت خانے میں ملٹری اتاشی کے طور پرملازمت کی اور1964 سے 1965 تک تقریبا ایک سال پولینڈ میں وقت گزارا۔یاد رہے کہ جیمزبانڈ کا فلمی کردار 1962 ہی میں سلوراسکرین پر چھا گیا تھا اوراداکارسین کونرے نے 1962 میں سیریزکی پہلی فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کیا تھا ۔پولش سیکرٹ سروس کی دستاویزات میں برطانوی جاسوس کا نام جیمز ایلبرٹ بانڈ ظاہر کیا گیا ہے جو کہ 1928 میں بائڈفورڈ میں پیدا ہوا،دستاویزات کے مطابق جیمز بانڈ کا سفارتخانے کے ایک ملازم کی حیثیت میں اصل مشن فوجی تنصیبات تک رسائی تھا اوروہ جلد ہی پولینڈ کی سیکرٹ سروس کی نظر میں بھی آ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں