وائٹ کالر کرمنلز ہر سال ایک ٹریلین ڈالر ترقی پذیر ممالک سے ہڑپ کرجاتے ہیں،عمران خان

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہرسال ترقی پذیرممالک سےاربوں ڈالرغیرقانونی طورپرنکل جاتےہیں جب کہ وائٹ کالر کرمنلزایک ٹریلین ڈالرترقی پذیرممالک سےہڑپ کرجاتےہیں۔اقوام متحدہ کے پینل سے فنانشل احتساب، ٹرانسپرنسی اینڈ انٹگرٹی کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کوکرپشن ختم کرنےکامینڈیٹ ملا، ہماری حکومت کومینڈیٹ ملاکہ فنانشنل کرائم ختم کرنےہیں۔وزیراعظم نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہرسال ترقی پذیرممالک سےاربوں ڈالرغیرقانونی طورپرنکل جاتےہیں جب کہ وائٹ کالر کرمنلز ایک ٹریلین ڈالرترقی پذیرممالک سےہڑپ کرجاتےہیں ایسےقوانین بننےچاہئیں جس سےترقی پذیرممالک کالوٹاپیسہ واپس آئے۔انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کےٹیکس چوری کےاقدامات کوروکاجائے، عالمی برادری کوانسدادمنی لانڈرنگ کیلئے مشترکہ اقدامات کرنےچاہئیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب اورترقی پذیرممالک سےلوٹی گئی رقم واپس کی جائے، غیرمنصفانہ سرمایہ کاری معاہدوں کو منصفانہ بناناہوگا، اقوام متحدہ کوغیرقانونی رقوم کی منتقلی روکنے کیلئے اقدامات کرناہوں گے،مؤثر اقدامات کیے بغیر امیر اور غریب کا فرق بڑھتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں