امریکی انتخابات، اوبامہ نے اپنا نمبرسوشل میڈیا پر جاری کر دیا

واشنگٹن (سی این پی) سابق امریکی صدر باراک اوبامہ انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عوام کو ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ کرانے کیلئے سوشل میڈیا پر اپنا نمبر جاری کردیا تاکہ لوگ الیکشن کے حوالے سے لوگوں کا موقف جان سکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہے کہ کسی سابق صدر نے انتخابات سے متعلق عوامی رائے جاننے کیلئے سوشل میڈیا پر نمبر جاری کیا ہو۔امریکا کے پہلے سیاہ فام سابق صدر باراک اوبامہ نے عوام کی رائے جاننے کے لئے ٹوئٹر پر ایک نمبر جاری کیا ہے، جس کے ساتھ کیپشن لکھا ہے کہ آپ ووٹ کس طرح ڈالیں گے، الیکشن سے متعلق آپ کے ذہنوں میں کیا چل رہا ہے، مجھ سے شیئر کریں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں بھی وقتا فوقتا اپنی رائے آپ سے شیئر کرتا رہوں گا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے 44ویں صدر باراک اوبامہ کا سوشل میڈیا پر نمبر جاری کرکے عوامی رائے جاننے کا مقصد لوگوں کو الیکشن کی اہمیت بتانے اور ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جو نمبر سابق صدر نے جاری کیا ہے وہ ان کا ذاتی نمبر نہیں بلکہ کمیونٹی کا نمبر ہے جس پر ہزاروں کی تعداد میں میسج موصول ہوتے ہیں اور یہ نمبر شکاگو کا ہے۔میڈیا کے مطابق سابق صدر اوبامہ کے اس ٹویٹ میں جاری ہونے والے نمبر پر اب تک 2 لاکھ 36 ہزار پیغامات موصول ہوچکے ہیں جبکہ اس ٹوئٹ میں 30 ہزار مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا ہے اور ہزاروں صارفین نے تبصرے کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں