شیرخوار بچوں کے فضائی ٹکٹ کی قیمت کیا ہوگی

ریاض(سی این پی) سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والے بچوں اور شیرخواروں کو ٹکٹ کتنے میں ملے گا؟ اس سوال کا جواب السعودیہ نے جمعرات کو بیان جاری کرکے دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق السعودیہ نے بتایا کہ شیرخوار کے ٹکٹ کی قیمت مرد کے ٹکٹ کا دس فیصد ہوگی، جہاں تک بچے کے ٹکٹ کی قیمت کا تعلق ہے تو اس کی قیمت مرد کے ٹکٹ کے پچاس فیصد کے مساوی ہوگی۔السعودیہ نے توجہ دلائی کہ چھ برس سے کم عمر کے بچوں سے سفر کرتے وقت پی سی آر ٹیسٹ طلب نہیں کیا جائے گا، یہ بچے نئے کورونا وائرس ٹیسٹ اور اس کے سرٹیفکیٹ سے مستثنی ہوں گے۔السعودیہ نے یاد دہانی کرائی ہے کہ مملکت سے بین الاقوامی پروازیں یکم جنوری 2021 سے بحال ہوں گی۔واضح رہے کہ سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ)نے اپنی پروازوں سے سفر کرنے والوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرائی ہے جس کی بدولت مسافروں کی سفری کارروائی تیزی سے نمٹائی جائے گی اور انتظار کے لمحے بہت محدود ہوجائیں گے۔السعودیہ نے نئی سروس کو (سفرا السعودیہ)کا نام دیا ہے، اس کا مقصد ائیرپورٹس پر خدمات کا معیار بلند کرنا اور سفر کرنے والوں کے ذہنوں میں آنے والے سوالات کے جوابات فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں