عثمان بزدار نے پنجاب میں نرسنگ کیڈر کی بہتری کیلئے اقدامات کی اصولی منظوری دے دی

لاہور(سی این پی)وزیراعلی عثمان بزدار نے پنجاب میں نرسنگ کیڈر کی بہتری کیلئے اقدامات کی اصولی منظوری دے دی۔ نرسوں کے سروس سٹرکچر کو اپ گریڈ، ترقیوں کے امور کو سٹریم لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔نرسنگ کے شعبہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے سکالر شپ دینے کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلی پنجاب کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا، نرسنگ کالجوں کے ساتھ ہاسٹل بھی بنائے جائیں گے، نرسوں کو سکالر شپ پر بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ نرسوں کیلئے بڑے پیکیج کا جلد اعلان کریں گے۔ عثمان بزدار نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کیلئے بزنس پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں