کسٹم کی کارروائی،بڑی مقدارمیں گٹکاضبط

کوئٹہ(سی این پی)کوئٹہ میں کسٹم حکام نے ایک کروڑ روپے مالیت کا بھارتی گٹکا ضبط کر لیا۔ترجمان کسٹمز کے مطابق کارروائی درخشاں چیک پوسٹ پر کی گئی جہاں کسٹم انچارج انسپکٹر شہزاد اختر نے گاڑی کو مشکوک جان کر روکا ، تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے ایک کروڑ روپے مالیت کا بھارتی گٹکا برآمد کرلیا گیا۔بھارتی گٹکا اسمگل کرکے اندرون ملک لے جایا جارہا تھا تاہم بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔کسٹم حکام نے گاڑی کے ڈرائیور کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں