معروف گلوکار وموسیقار فیصل عباس اپنی غزل ”جسم سانسوں سے جوڑے پھرتا ھوں“ریلیز کردی

لاہور(سی این پی)پاکستان کے معروف گلوکار وموسیقار فیصل عباس اپنی غزل ”جسم سانسوں سے جوڑے پھرتا ھوں“ریلیز کردی۔ فیصل عباس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انھوں نے اس غزل کی دُھن 1995 میں تخلیق کی تھی، جسے اب انہوں نے شائقین موسیقی کے سامنے پیش کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ انکے چاہنے والوں کو انکی یہ غزل ”جسم سانسوں سے جوڑے پھرتا ھوں“پسند آئے گی۔موسیقی کے شائقین بھی اس غزل کو سن کر محظوظ ہونگے،اس غزل کے شاعر خاقان حیدر غازی ھیں۔واضح رہے کہ ماضی میں معروف گلوکار وموسیقار فیصل عباس کا گانا”سیئاں“بہت زیادہ مقبول ہوا تھا اور انکی وجہ شہرت بھی یہی گانا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں