ضلعی انتظامیہ پناہ کے نیک کام میں ان کے ساتھ کھڑی ہوگی،اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی ملیحہ ایثار

راولپنڈی(سی این پی)اسسٹنٹ کمشنر ملیحہ ایثار راولپنڈی نے کہا کہ بنی نوع انسان کی خدمت اداروں یا عہدوں کی محتاج نہیں ہوتی,یہ ایک جذبہ ایمانی ہے جو دلوں میں بیدار ہوتاہے جو کسی انعام سے کم نہیں،پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)دل کے امراض سے آگہی دینے کے ساتھ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا جو فرض ادا کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے،پناہ کے ہر نیک مقصد میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ یہ بات انھوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں پناہ کے جنرل سیکرٹری ثنااللہ گھمن سے اہم میٹنگ کے دوران کہی،اس موقع پر پناہ کے جنرل سیکرٹری ثنااللہ گھمن نے اسسٹنٹ کمشنر کوپناہ کی کاوشوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پناہ 36 سال سے عوام کو دل کے امراض سے متعلق آگہی دے رہا ہے ،اس کے ساتھ جب بھی ملک کسی سانحہ کاشکارہوا،پناہ کی ٹیم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی دکھائی دی، ہم اپناہر کام فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں،پناہ عوام کو دل کے امراض اوراس کی وجہ بننے والے عوامل سے بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کرتی ہے ،تمباکو نوشی اور شوگری ڈرنکس کابڑھتاہوارجحان دل سمیت کینسر،ذیابیطس،دماغی کمزوری،معدہ،رعشہ سمیت دیگر امراض کا موجب ہے،جس پرپناہ عوام کوسیمینارز،ورکشاپس ،واکس اورلیکچرز کے ذریعے آگہی دے رہاہے ،کمشنر آفس اور پناہ کا مقصد مشترکہ ہے اور وہ ہے بنی نوع انسان کی خدمت،اس موقع پر جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے اسسٹنٹ کمشنر ملیحہ ایثار کو پناہ اکی ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش بھی کی ،جس پر اسسٹنٹ کمشنر ملیحہ ایثار نے کہاکہ پناہ کی کاوشوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں ہر طرح کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہوں،ضلعی انتظامیہ کامقصد بھی ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنااور عوام کوسہولیات فراہم کرناہے ،ہمیں ایسے اداروں کی ضرورت ہے جوعوام کی خدمت میں پیش پیش ہوں،اس پر جنرل سیکرٹری ثناہ اللہ گھمن نے اسسٹنٹ کمشنر کے نیک جذبہ کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیااوریقین دہانی کروائی کہ پناہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہرممکنہ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں