ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کاویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی بحالی پر خوشی کا اظہار

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مداح کے پوچھے گئے سوال کہ کیا آپ کو ٹک ٹاک بحال ہونے سے سکون ملا جس پر انہوں نے جواب دیا ’ ہاں نہ‘۔انہوں نے ایک اور صارف کے تبصرے سے اتفاق کیا جنہوں نے لکھا تھا کہ پہلے اندھیرے سے ڈر لگتا تھا اب اندھیرے میں سکون ملتا ہے۔واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد کو روکنےکی یقین دہانی کرانے پر چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو بحال کردیا تھا۔پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ مشروط طور پر ٹِک ٹاک سروس بحال کردی گئی ہے۔ غیر قانونی مواد کو پھیلانے سے روکنے کے لیے ٹک ٹاک پر مسلسل زور دیا جاتا رہا۔غیرقانونی مواد بلاک کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات سےاتھارٹی کو مطمئن نہیں کیا گیا تھا۔پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کی معاشرتی اقدار اور پاکستانی قوانین کے مطابق مواد کو اعتدال پر رکھنے کی یقین دہانی کردی ہے۔اس سے قبل ٹک ٹاک انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستانی قوانین کو مکمل فالو کریں گے اور غیراخلافی مواد کو روکنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔گزشتہ ہفتے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔ جس پرترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں