ناقابل تسخیر مارشل آرٹ چیمپئن خبیب کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ماسکو(سی این پی)روس سے تعلق رکھنے والے مکس مارشل آرٹ(ایم ایم اے) ناقابل تسخیر چیمپئن خبیب نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔خبیب یو ایف سی کے اولین مسلمان چیمپئن تھے اور انہیں آج تک کسی بھی مقابلے میں شکست نہیں ہوئی۔بارہ سالہ کیرئیر میں خبیب نے29 مقابلوں میں میں حصہ لیا اور ہر لڑائی میں سرخرو رہے۔ خبیب نے کریئر کی آخری فائٹ میں امریکی ایم ایم اے فائٹر جسٹن کو شکست دی۔میچ کے بعد گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد ان کے کوچ تھے، والد کی وفات کے بعد وہ کسی اور کی کوچنگ میں کریئر کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔انہوں نے یو ایف سی 254 نامی ٹورنامنٹ میں لائٹ ویٹ ٹائٹل جیت کر اپنا ناقابل تسخیر ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے حبیب کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس فتح کے ذریعے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کیا جو ان کے کوچ اور استاد تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ میری آخری لڑائی تھی۔ میں اپنے والد کے بغیر یہاں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ یہ میرے والد کی وفات کے بعد پہلا موقع تھا کہ یو ایف سی نے مجھے کال کی اور جسٹن سے لڑائی کے بارے میں پوچھا۔خبیب کا کہنا تھا کہ میری والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ میں اپنے والد کے بغیر لڑوں لیکن میں نے ان سے وعدہ کیا کہ یہ میری آخری لڑائی ہو گی اور جب میں کسی کو زبان دے دوں تو میرا اس پر پورا اترنا لازم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں