پنجاب میں تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

لاہور(سی این پی)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کر لی۔محکمہ ایکسائز کے مطابق اسپورٹس کار لمبر گینی کی قیمت ساڑھے 11 کروڑ ہے اور کار کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار روپے میں کی گئی۔محکمہ ایکسائز نے کچھ دن قبل اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی کیونکہ محکمہ ایکسائز کے سسٹم میں 10 کروڑ روپے مالیت تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہو سکتی تھی۔محکمہ ایکسائز نے اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے اپنے قوانین میں ترمیم کی جس کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں