فرانس میں مسلمانوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز

پیرس(سی این پی) فرانس میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت نے سیکیورٹی کے نام پر سخت اقدامات کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کیا۔فرانسیسی پولیس نے سرچ آپریشن کے نام پر 120 مسلم گھروں کی تلاشی لی جبکہ حکومت نے امن و امان کے نام پر مختلف اسلامی تنظیموں اور مواد پر پابندی کا فیصلہ بھی کرلیا۔مقامی انتظامیہ نے حکومتی احکامات کے بعد پیرس کے شمال مشرقی علاقے میں واقع مسجد کو سیل کر کے وہاں سرکاری حکم نامہ بھی چسپاں کردیا۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر کے اسلام کو دہشت گردی کا منبع کہنے کے بیان کے بعد ان کے خلاف متعدد ممالک میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں جن میں میکرون کی تصاویر کو بھی جلایا جا رہا ہے، کئی ممالک میں فرانسیسی اشیا کا بائیکاٹ بھی شروع ہو گیا ہے۔اسلامی ممالک میں فرانس کے خلاف شہریوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر اپنے غم و غصے کا بھی اظہار کیا۔پاکستان، سعودی عرب، ترکی سمیت تمام ہی اسلامی ممالک نے فرانس میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں پر شدید رد عمل دیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فرانسیسی اشیا کا مکمل بائیکاٹ کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں