سعودیہ،کورونا سے جاں بحق طبی عملے کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

ریاض(سی این پی) سعودی حکومت نے کورونا سے جاں بحق ہونے والے طبی عملے کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ ریال امداد کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری طور پر دی جانے والی امدادی رقم ایسے تمام افراد کے لواحقین کو دی جائے گی جن کے پیارے نجی، سرکاری، سویلین یا فوجی شعبے میں کورونا کے خلاف اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔حکومتی اعلان کے مطابق امدادی رقم ان جاں بحق طبی عملے کے لواحقین کو دی جائے گی جن میں 2 مارچ 2020 کے آغاز سے کووڈ19 کا پہلا انفیکشن ریکارڈ کیا گیا۔میڈیا کے مطابق عالمی وبا کے دوران دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں پر مامور طبی عملے نے وائرس میں مبتلا ہوکر جان کا نذرانہ پیش کیا۔میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے خلاف برسر پیکار طبی عملے کو وبا سے نمٹنے کے لیے ضروری طبی سازوسامان سمیت باقاعدگی سے سینیٹائز کیا گیا اور طبی ماحول بھی فراہم کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مملکت سعودی عرب میں کورونا سے 16 اموات ہوئیں اور 399 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی کل تعداد345,631 ہوگئی جب کہ اموات کی کل تعداد5329 تک جا پہنچی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں