وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بات چیت

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔ملاقات میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی امور پر مشاورت اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے مادر وطن کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہا اور کہا پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں