پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز،پاکستان نے دو صفر سے واضح برتری حاصل کر لی

راولپنڈی (سی این پی )قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیاگیا 207 رنز کا ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 35 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست 77 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق 49 اور حیدر علی 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔قبل ازیں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا اور زمبابوے کی پوری ٹیم 206 بنا کر آؤٹ ہو گئی۔زمبابوے کے سین ولیمز 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پہلے ایک روز میچ کے سنچری میکر برینڈن ٹیلر 36 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئےتھے۔پاکستان کی طرف سے افتخاراحمد نے 40 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ موسیٰ خان نے 2، حارث رؤف اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز اسکور بنائے تھے۔زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز ہدف کے تعاقب میں 255 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ جبکہ وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے 112 اور مڈویرے 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 281 رنز اسکور کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں