0

دسمبر میں38 الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی، فواد چوہدری

اسلام آباد (سی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 38 الیکٹرک بسوں کامنصوبہ اب ای اوآئی کی سطح پرآگیا ، رواں سال دسمبر میں وفاقی دارالحکومت میں 38 الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آبادمیں 38 الیکٹرک بسوں کامنصوبہ اب ای اوآئی کی سطح پرآگیا، آئندہ اہم منصوبہ اسلام آباد ایئرپورٹ سیمری تک الیکٹرک ٹرین کا ہے ، منصوبے کی اسٹڈی شروع ہو گئی ہے،پلاننگ منسٹری سے اجلاس ہو چکا ہے، انشاللہ اس پراجیکٹ سے سیاحت اور سفر کامنظر بدل جائے گا۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے میٹروپولیٹن شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک وہیکلز میں تبدیل کرنے کے پلان پر کام جاری ہے ، رواں سال دسمبر میں وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر 38 الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی، منصوبے میں 3 سے 5 بلین ڈالرز کی غیرملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایک سال میں میری وزارت نے 2 نئی صنعتوں کی شروعات کرائی، طبی مشینری اورالیکٹرک گاڑیوں کی صنعتیں موجود ہی نہیں تھیں، چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں 3 سے 5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری جبکہ میڈیکل مشینری میں 2سے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں