کشمیر اقوام متحدہ کا چھوڑا ہوا اہم تنازعہ،جسے بھارت مزید پیچیدہ بنا رہا ہے،چین

نیویارک(سی این پی) چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کا چھوڑا ہوا اہم تنازعہ ہے، جسے بھارت مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ چین بھارت کے کشمیر سے متعلق اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق دو طرفہ معاہدوں کی بنیاد پر حل ہونا چاہیے، یہ اقوام متحدہ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق دنیا بھر میں بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی جارہی ہے، جبکہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں