کورونا سے بچا ئوکی ویکسین کے لئے پاکستان کا ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی)کورونا سے بچا ئوکی ویکسین کے لئے پاکستان نے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی۔وزارت قومی صحت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں، ایڈوانس بکنگ کیلئے دو ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہو چکے ہیں، امید ہے پاکستان کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ میں کامیاب ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت متوقع ویکسین کی ملک میں بروقت دستیابی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم کو گزشتہ ماہ کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کی تجویز دی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق وزارت صحت نے ایک کروڑ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی بکنگ کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی تھی۔ پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرزاور ضعیف شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین کی فراہمی زیر غور ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں