فنڈنگ کیس، کالعدم جماعت الدعو ة کے سربراہ حافظ سعید کو 10 سال 6 ماہ قید کی سزا

لاہور(سی این پی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ سعید کو فنڈنگ کیس میں 10 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کالعدم جماعت الدعو ةکے سربراہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حافظ سعید کو 10 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی جب کہ ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کاحکم دیا۔عدالت نے حافظ سعید کے ساتھیوں ظفر اقبال اور یحییٰ عزیز کو بھی 10سال 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔اس کے علاوہ عدالت نے حافظ سعید کے ایک اور ساتھی عبدالرحمان مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔واضح رہے کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حافظ سعید کو دو مقدمات میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں