پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ مسلسل چوتھے مہینے سرپلس

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مسلسل چوتھے مہینے کرنٹ اکائونٹ سرپلس رہا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکائونٹ 38کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا اور یہ مسلسل چوتھے مہینے میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس رہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو کرنٹ اکائونٹ ماہانہ 2 ارب ڈالر خسارہ ملا تھا لیکن رواں سال مجموعی طور پر کرنٹ اکائونٹ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں