تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی دنیائے فانی سے کوچ کر گئے

لاہور(سی این پی)تحریک لبیک پاکستان کےسربراہ،معروف عالم دین اور شعلہ بیان مقرر خادم حسین رضوی وفات پاگئے۔تحریک لبیک کی مرکزی قیادت نے خادم حسین رضوی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرحوم کی طبیعت گزشتہ کچھ دنوں سےخراب تھی۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی گزشتہ کچھ روز سے بیمار تھے۔ناسازی طبیعت کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج رہنے کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ انہوں نے جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔انہوں قران پاک حفظ کیا ہوا تھا۔ انھیں عربی اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر بھی عبور تھا۔ کچھ عرصہ قبل ٹریفک حادثے میں ٹانگوں سے معذور ہوئے تھے اور چل نہیں سکتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں