نہ قطار نہ انتظار؛ اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کے لئے خوشخبری؛ ڈائریکٹر ایکسائز اور نیشنل بنک کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد(سی این پی) شہریوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد ایکسائز کا اہم اقدام، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس آن لائن جمع کروانے کی سہولت فراہم کر دی۔ بلال اعظم ڈائیریکٹر ایکسائز اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پندرہ دن کے بعد شہری سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔سہولت سے شہری لمبی لائنوں اور انتظار کی زحمت سے بچ سکیں گے۔اب ٹوکن کے لیے ایکسائز دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کے مالکان ملک بھر سے آن لائن ٹوکن جمع کروا سکیں گے.ایکسائز ڈیپارٹمنٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن اینڈ ٹرانسفر، پراپرٹی ٹیکس اور دوسرے ٹیکسوں کی آن لائن سہولت کے لیے بھی کام کر رہا ہےایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور نیشنل بینک کے مابین ایم او یو پر دستخط کر دیے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اورنیشنل بنک کے ذمہ داران بھی موجود تھے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں